قومی اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور فوج نکالنے کا مطالبہ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

قومی اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور فوج نکالنے کا ...
قومی اسمبلی کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت اور فوج نکالنے کا مطالبہ، کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد منظور

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور افضل گوروکی پھانسی کی مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی ہے ۔جمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانافضل الرحمان کی طرف سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیاہے کہ ایوان کشمیری رہنماءافضل گورو کی پھانسی کی مذمت کرتاہے ، پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں پیدا ہونیوالی صورتحال کے بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاگیا کہ بھارت افضل گورو کا جسد خاکی لواحقین کے حوالے کرے ۔ایوان نے مطالبہ کیا کہ بھارت فوری طورپر کشمیری قیدیوں کو رہا اور مذہبی عبادات کی آزادی دے ، مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا خاتمہ اور کرفیواُٹھایاجائے ، قتل و غارت بند اور فوج کو شہری علاقوں سے نکالاجائے ۔قرارداد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کا حق ہے ، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کیے جائیں ، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -