ژی جن پنگ چین کے نئے صدر بن گئے

ژی جن پنگ چین کے نئے صدر بن گئے
ژی جن پنگ چین کے نئے صدر بن گئے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کی پارلیمنٹ نے ژی جن پنگ کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ چین کی پیپلز کانگریس کے 3000 مرکزی کارکنوں نے ژی جن پنگ کو ووٹ دیکر انہیں صدر منتخب کیا، کیمونسٹ پارٹی سے تعلق رکھنے والے ژی پنگ اس سے پہلے پارٹی کے سیکریٹری جنرل اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ اپنے انتخاب کے بعد ان کا کہنا تھا کہ وہ ایمانداری ا ور دیانتداری سے اپنے فرائض سر انجام دیں گے اور چین میں ترقی کے نئے باب کھولنے کی کوشش کریں گے۔ژی جنگ پنگ 13 جون 1953 میں بیجنگ میں پیدا ہوئے، 59 سالہ ڑی جنگ پنگ کیمیکل انجنیئر ہیں، نومبر 2012 میں ان کو پارٹی کی جانب سے صدارت کے عہدے کے لئے نامزد کیا گیا تھا، ژی جنگ پنگ کے والد بھی کمیونسٹ پارٹی کے ابتدائی کارکنوں میں شامل تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -