میڈیا کے انتخابی ضابطہ اخلاق پر نظرثانی کا فیصلہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر تحفظات کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی بنا دی ہے جو دو دن میں نظر ثانی کر کے نیا ضابطہ اخلاق مرتب کرکے الیکشن کمیشن کی منظوری سے جاری کرے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق غیر ملکی مبصرین کا قیام بڑھا کر 6 ہفتے کرنے پر غور کیا جارہا ہے ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن پیر کو بریفنگ دے گا، غیر ملکی مبصرین کو اس سے پہلے قیام کیلئے 7 دن کی اجازت ہے۔