آخر سر جھک گیا ۔۔۔ایران سے تیل لینے والے 11 ملکوں پر پابندیاں چھ ماہ کے لیے معطل

آخر سر جھک گیا ۔۔۔ایران سے تیل لینے والے 11 ملکوں پر پابندیاں چھ ماہ کے لیے ...
آخر سر جھک گیا ۔۔۔ایران سے تیل لینے والے 11 ملکوں پر پابندیاں چھ ماہ کے لیے معطل

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے ایران سے تیل خریدنے والے11 ملکوں پر مالی پابندیاں چھ ماہ کے لیے معطل کر دی ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ جان کیری کہتے ہیں ایران کو ذمہ دارانہ رویہ اختیارکرنے کے لیے ایک موقع اور دیناچاہتے ہیں۔امریکہ نے ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کے لیے اس سے تیل خریدنے والے ممالک پرپابندیوں کا اعلان کر رکھا ہے۔پابندیوں کی رو سے ایران سے تیل خریدنے والے ملک امریکہ کے ساتھ تجارتی لین دین نہیں کرسکتے تھے جن ملکوں پرپابندیاں معطل کی گئی ہیں ان میں جاپان اور یورپی یونین کے دس ارکان شامل ہیں۔حال ہی میں پاکستان نے بھی ایران سے گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے کے بعد پاکستان کو بھی امریکہ کی جانب سے ایسی ہی دھمکیوں کا سامنا ہے۔امریکہ پاکستان میں توانائی کے متعدد منصوبوں میں مدددے رہا ہے جو پابندیوں کی صورت میں بند ہوجائیں گے۔ان میں تربیلا اورمنگلاپاور پلانٹ کی تزئین نواور ست پارہ و گومل زام ڈیم پراجیکٹ شامل ہیں۔دیکھنا یہ ہے کہ امریکہ پاکستان کے خلاف تجارتی پابندیوں کی دھمکی کو کس حد تک عملی جامہ پہناتا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -