نادرا نے رحمان ملک کو ’گود ‘ لے لیا

نادرا نے رحمان ملک کو ’گود ‘ لے لیا
 نادرا نے رحمان ملک کو ’گود ‘ لے لیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت داخلہ نے سابق وزرائے داخلہ کیلئے پرکشش مراعات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں سابق وزرائے داخلہ کو زندگی بھر مراعات دینے کیلئے نادرا اور ایف آئی اے کو پابند کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن شہادت علی بنگش نے جاری کیا جس کے مطابق ملک بھر کے ائیرپورٹس پر ساری عمر پروٹوکول دینے کی ذمہ داری ایف آئی اے کی لگائی گئی ہے جبکہ عمر بھر کی ذاتی خدمت گزار کیلئے پرسنل سٹاف افسر کا خرچہ نادرا کو اٹھانا ہو گا۔ تمام عمر کیلئے ڈرائیور اور اردلی فراہم کرنے کیلئے بھی نادرا کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت آئین کی معطلی میں رہنے والے وزرائے داخلہ کو حاصل نہیں ہوں گی تاہم وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک ایک دن بعد سابق وزیر داخلہ ہو کر بھی مراعات کے مزلے لیتے رہیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -