روکی تھی جہاں کسی کی راہ ، وہیں آ رہا ہوں میں

روکی تھی جہاں کسی کی راہ ، وہیں آ رہا ہوں میں
 روکی تھی جہاں کسی کی راہ ، وہیں آ رہا ہوں میں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی وطن واپسی کے لئے تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں ہیں جس کے لئے انہوں نے 24 مارچ کا دن منتخب کیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 24 مارچ کی سہ پہر 3 بجے بین الاقوامی فضائی ادارے کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچیں گے۔ جس کے بعد وہ سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔واضح رہے کہ 2008 میں صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد پرویز مشرف بیرون ملک چلے گئے تھے۔ وہ کئی ماہ سے وطن واپسی کا عندیہ دے رہے تھے تاہم گزشتہ ہفتے انہوں نے نگراں حکومت کے قیام کے فوری بعد وطن واپسی کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -