حج کرپشن کیس:اسماعیل قریشی پیش ، گیلانی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

حج کرپشن کیس:اسماعیل قریشی پیش ، گیلانی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ
حج کرپشن کیس:اسماعیل قریشی پیش ، گیلانی کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حج سکینڈل کیس میں سابق سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسماعیل قریشی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوئے تاہم انہوں نے بیان دینے کیلئے وقت مانگا ہے۔ ایف آئی اے نے یوسف رضا گیلانی کی عدم پیشی پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ حج کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور زین سکھیرا نے بھی ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر بیان ریکارڈ کرانے ہیں تاہم وہ ابھی تک پیش نہیں ہوئے۔

مزید :

اسلام آباد -