سندھ میں ’اندھے ‘نے ساری ’ ریوڑیاں‘ بانٹ دیں

سندھ میں ’اندھے ‘نے ساری ’ ریوڑیاں‘ بانٹ دیں
سندھ میں ’اندھے ‘نے ساری ’ ریوڑیاں‘ بانٹ دیں

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو نظر انداز کرتے ہوئے کئی ہزار افراد کو ملازمتیں فراہم کر دیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم، محکمہ خزانہ اور محکمہ ایکسائز میں ہزاروں افراد کو بھرتی کیا جا رہا ہے اور ان کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری کئے جا رہے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق محکمہ ایکسائز میں 250 اور محکمہ خزانہ میں 123 افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیوٹریشن پروگرام کے سربراہ کے عہدے پر 18 ویں گریڈ کے افسر کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ نیوٹروگرام پروگرام کا سربراہ 20 گریڈ کا افسر ہوتا ہے تاہم سندھ حکومت نے اس پوسٹ پر 18 ویں گریڈ کے افسر کو تعینات کر دیا ہے۔ نیوٹریشن پروگرام کی سابق سربراہ 20ویں گریڈ کی خاتون افسردرشہوار کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ 18 ویں گریڈ کا افسر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -