بھارت نے پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے بند کر دیے

بھارت نے پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے بند کر دیے
بھارت نے پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے بند کر دیے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی حکومت نے پاکستان کو سیاحتی گروپ ویزے جاری کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے اعلیٰ اہلکار کے مطابق کل سے کسی بھی پاکستانی گروپ کو سیاحتی ویزہ نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں خرابی کی وجہ سے ویزوں کے اجرا پر پابندی لگائی گئی ہے۔ بھارت نے ہر دہشت گرد کارروائی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرنے کی اپنی سابق روش کے مطابق گزشتہ ماہ حیدر آباد بم دھماکوں کی ذمہ داری بھی پاکستان پر عائد کی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -Headlines -