چہ چہ ۔۔۔ رحمان ملک پھر ’یتیم ‘ ہوگئے

چہ چہ ۔۔۔ رحمان ملک پھر ’یتیم ‘ ہوگئے
چہ چہ ۔۔۔ رحمان ملک پھر ’یتیم ‘ ہوگئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ کی جانب سے سابق وزرائے داخلہ کو عمر بھر پرکشش مراعات اور سہولیات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے دوگھنٹے بعد ہی واپس لے لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ سابق وزرائے داخلہ کو ایف اائی اے اور نادرا عمر بھر شاہانہ مراعات دینے کے پابند ہوں گے۔ ایف آئی اےایئر پورٹس پر ساری عمر وزرائے داخلہ کے پورے خاندان کو خصوصی پروٹوکول دے گا۔عمر بھر ذاتی خدمت گزاری کے لئے پرسنل سٹاف افسر کا خرچہ نادرا کے ذمے ہوگا اور سابق وزرائے داخلہ کو ہمیشہ کے لئے ڈرائیور اور ملازم بھی نادرا فراہم کرے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -