اب 1122 بھی میٹرو بس پر ہی چلے گی ۔ ۔۔

اب 1122 بھی میٹرو بس پر ہی چلے گی ۔ ۔۔
 اب 1122 بھی میٹرو بس پر ہی چلے گی ۔ ۔۔

  

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے پنجاب بھر کی ریسکیو 1122 گاڑیوں کو تیل کی فراہمی معطل کر دی ہے جس سے ریسکیو آپریشن چند گھنٹے بعد بند ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق تیل سپلائی کمپنی کو پنجاب حکومت کی جانب سے ریسکیو 1122 کی گاڑیوں کو تیل کی سپلائی کی رقم ادا نہیں کی گئی جس پر کمپنی نے فوری طور پر پورے صوبے کی گاڑیوں کے لئے تیل کی فراہمی روک دی ہے اور واجب الادا رقم کی ادائیگی تک سپلائی سے انکار کردیا ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ ریسکیو گاڑیوں کے ٹینک میں موجود تیل کے علاوہ کوئی ذخیرہ موجود نہیں ہے ۔ اگر تیل نہ ملا تو صوبے بھر میں ریسکیو آپریشن کسی وقت بھی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -