خیبر کا نگران حاکم کس ’وردی‘ والا ہو گا ؟ ؟ ؟

خیبر کا نگران حاکم کس ’وردی‘ والا ہو گا ؟ ؟ ؟
خیبر کا نگران حاکم کس ’وردی‘ والا ہو گا ؟ ؟ ؟

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کا ’ہما ‘ ریٹائرڈ جج کے سر پر بیٹھے گا یا پھر سابق پولیس افسر کے سر کا انتخاب کرے گا۔ یہ جمعہ کا دن بتائے گا جبکہ اس کے اعلان کیلئے بتائے جانے وقت میں دو پہر باقی رہ گئے ہیں۔ دنیا نیوز اور جیو نیوز کے مطابق سابق آئی جی عباس خان کو نگران وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکاں ہے جبکہ ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ عباس خان کے مقابلے میں زیادہ جسٹس (ر) طارق پرویز زیادی فیورٹ ہیں اورحکومتی حلقے بھی انہی کے نام کی تصدیق کر رہے ہیں تاہم حتمی اعلان کل جمعہ کو گیارہ بجے وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی اور اکرم درانی مشترکہ طور پر کریں گے۔

مزید :

پشاور -