سمال ٹریڈرز کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ، اسد قیصر

سمال ٹریڈرز کی سرگرمیاں قابل ستائش ہیں ، اسد قیصر

پشاور(آن لائن)سپیکرصوبائی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متاثرہ صوبہ میں سمال ٹریڈرزنے جس اندازمیں کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھا وہ قابل ستائش ہےں صوبائی حکومت چھوٹے کاروباری حضرات کے مسائل حل کریگی۔انہوںنے ان خیالات کا اظہار سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریزکے صدر احتشام کی زیر قیادت ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم پی اے عارف یوسف نے بھی خطاب کرتے ہوئے ان کے مسائل پر روشنی ڈالی سپیکرنے کہا کہ ہمارے صوبے کی معیشت دہشت گردی کے خلاف جنگ کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے ایسے حالات میں چھوٹے تاجروں نے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ کر معیشت کو سہارا دیا انہوںنے کہا کہ وہ ان کے حوصلوں اور ہمت کو سراہتے ہیں ان کا کردار کسی جہاد سے کم نہیں سپیکر نے کہا کہ پشاور کی ترقی و خوبصورتی کےلئے صوبائی حکومت میگاپراجیکٹس کا اجراءکررہی ہے۔

 شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے تاجربرادری اپنی تجاویز و آرا دیں انکی تجاویز کو ترجیح دی جائے گی انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت نے سفارش و کرپشن کا خاتمہ ، پولیس میں سیاسی مداخلت کا قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کے لئے اقدامات کئے جس کے باعث عوام نے کافی حد تک سکھ کا سانس لیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت تاجروں سمیت تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کے مسائل حل کرے گی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی اسمبلی سے قانون سازی میں بھی دریغ نہیں کیا جائے گا کیونکہ تجارت پیغمبرانہ پیشہ ہے اور اس کی ایک قدر ومنزلت ہے تاجر ہمارے وجود کا حصہ ہیں جن کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے قبل ازیں ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے تاجروں کو درپیش مسائل سے سپیکر کو آگاہ کیا۔

مزید : کامرس