ویمن کرکٹ،بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیدی

ویمن کرکٹ،بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے ٹی ٹونٹی میں شکست دیدی

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) بھارت کی ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش ویمن کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔ فاتح ٹیم نے 82 رنز کا ہدف 16.4 اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کیا۔ لتیکا کماری نے 36 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سرا وانتھی نیدو کو عمدہ باؤلنگ کرنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ جمعرات کو کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیش کی ویمن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 81 رنز بنا سکی۔ سلما خاتون 34 اور عائشہ رحمان 18 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ چھ کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ گوہر سلطانہ اور سراوانتھی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں بھارت کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور میں تین وکٹوں پر پورا کر لیا۔ لتیکا کماری 36 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی