ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش روانہ

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کےلئے پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش روانہ

لاہور ( سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم محمد حفیظ کی قیادت میں بنگلہ دیش میں آ ئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لئے آج جمعہ کو ڈھاکہ پہنچے گی ۔ ٹیم جمعہ کی الصبح فلائیٹ نمبر ای کے 623کے ذریعے لاہور سے بنگلہ دیش روانہ ہوگی اور اسی روز ڈھاکہ پہنچے گی۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ 15 رکنی سکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان)، شاہد آفریدی، شعیب ملک، سعید اجمل، عمر گل، شرجیل خان، صہیب مقصود، جنید خان، بلاول بھٹی، سہیل تنویر، عمر اکمل، ذوالفقار بابر، محمد طلحہ، کامران اکمل اور احمد شہزاد شامل ہیں۔ شاہد آفریدی ٹیم کے ہمراہ روانہ نہیں ہوں گے وہ 17مارچ کو ڈھاکہ پہنچیں گے۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف 21مارچ کو شیر بنگال سٹیڈیم میر پور میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کھیلے گا۔ ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم دو وارم اپ میچز کھیلے گی ۔ پہلا وارم اپ میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 17مارچ کو اور دوسرے جنوبی افریقہ کے خلاف 19مارچ کو ہوگا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی