ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آج مزید چار وارم اپ میچ کھیلے جائینگے

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، آج مزید چار وارم اپ میچ کھیلے جائینگے

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2014 کے سلسلے میں آج مزید چار میچ کھیلے جائینگے۔ پہلا میچ افغانستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔ دوسرا میچ نیپال اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، تیسرا میچ میں بنگلہ دیش اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی چوتھے میچ میں ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا ابتدائی راﺅنڈ 16 مارچ سے شروع ہوگا۔     

مزید : کھیل اور کھلاڑی