وکٹوریہ آزارینکا فٹنس مسائل کے باعث میامی ماسٹرز سے دستبردار

وکٹوریہ آزارینکا فٹنس مسائل کے باعث میامی ماسٹرز سے دستبردار

میامی (سپورٹس ڈیسک) بیلاروس کی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر چار وکٹوریہ آزارینکا فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ہفتے شروع ہونے والے اے ٹی پی میامی ماسٹرز اور ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ آزارینکا کو کیریئر میں دو بار میامی ماسٹرز ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ آزارینکا انڈین ویلز ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ کے دوران پاﺅں کی انجری میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ اپنے ایک بیان میں آزارینکا نے کہا کہ انجری مسائل کے باعث میامی ماسٹرز سے دستبرداری کا فیصلہ ان کیلئے بہت تکلیف دہ ہے، میں امریکہ میں کھیلنا پسند کرتی ہوں۔

 لیکن بدقسمتی سے اس بار نہیں کھیل سکوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ برس بھی انجری کی وجہ سے ایونٹ میں شرکت نہیں کر سکی تھیں، انجری مسائل سے چھٹکارے کیلئے سخت کوشش کر رہی ہوں اور مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد ہی دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی