چیمپئنز فٹ بال لیگ،بارسلونا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

چیمپئنز فٹ بال لیگ،بارسلونا نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

لندن (سپورٹس دےسک انگلش چیمپئنز لیگ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ مانچسٹر سٹی اور بائر لیور کیوسن کی ٹیمیں شکستوں کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل کے دوسرے لیگ میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی اور ایگریگیٹ سکور 4-1 گول سے فتح حاصل کر کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف سے لائنل میسی اور ڈینی نے گول سکورز کئے۔ دوسرے کوارٹر فائنل میچ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے بائر لیور کیوسن کو 2-1 گول سے زیر کیا۔ پہلے لیگ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے حریف ٹیم کے خلاف 4-0 گول سے فتح حاصل کی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی