ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ چھکوں کا یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا

ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹونٹی میچوں میں زیادہ چھکوں کا یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈربن (سپورٹس دیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکوں کا بھارت کے یووراج سنگھ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ وارنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی ریکارڈ برینڈن میک کولم کے پاس ہے، انہوں نے 80 چھکے لگا رکھے ہیں۔ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیوڈ وارنر نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے پروٹیز باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
، انہوں نے 2 شاندار چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 40 رنز کی اننگز کھیلی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یووراج سنگھ کا 59 چھکوں کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔