کرس گیل ٹی ٹونٹی میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئے

کرس گیل ٹی ٹونٹی میں زیادہ چھکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئے

برج ٹاﺅن (اے پی پی) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکوں کا آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گیل نے انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 4 چھکے لگا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم کے پاس ہے، انہوں نے 64 میچ کھیل کر 80 چھکے لگا رکھے ہیں۔ برج ٹاﺅن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں گیل نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 36 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں چار شاندار چھکے بھی شامل تھے اور ان چھکوں کے ساتھ ہی انہوں نے شین واٹسن کا 64 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔ گیل نے 37 ٹی ٹونٹی میچ کھیل کر 66 چھکے لگا رکھے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی