لاہو سٹاک مارکیٹ

لاہو سٹاک مارکیٹ

                   لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی کا رجحان رہا۔ مجموعی طور پر 105 کمپنیوں کا کاروبار ہوا۔ 29 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، 18 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 58 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 109.25 پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ 5193.89 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 22 لاکھ 4 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ بدھ کو 31 لاکھ 90 ہزار 100 حصص کا لین دین ہوا تھا۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ان میں بینک آف پنجاب کے 4 لاکھ 94 ہزار 500 حصص، این آئی بی بینک کے 2 لاکھ 44 ہزار حصص اور کے الیکٹرک کے 2 لاکھ 32 ہزار 500 حصص فروخت ہوئے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ اضافہ طارق گلاس انڈسٹریز کے حصص میں ہوا جس کی قیمت 1.95 روپے بڑھ گئی۔ سب سے زیادہ کمی پیکجز کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت 4.49 روپے کم ہو گئی۔

مزید : کامرس