سری نگر: فوجی اہلکار نے کیمپ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

سری نگر: فوجی اہلکار نے کیمپ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی

سرینگر (کے پی آئی) ایک فوجی اہلکار نے گزشتہ رات اپنے کیمپ میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیرٹوریل آرمی کی22مدراس بٹالین سے وابستہ رنجیت نے یہاںسے قریب 8کلو میٹر دور ٹھالکہ کیمپ میں پنکھے کے ساتھ پھانسی لگا کر اپنی جان لے لی ۔ اس کی لاش کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا جس کے بعد اسے اس کی بٹالین کے حوالے کر دیا گیا۔ ابھی تک خود کشی کی وجہ کا پتہ نہیں چل پایا ہے البتہ فوج نے کورٹ آف انکوائری کے احکامات دے دئے ہیں ۔ اس ضمن میں پولیس تھانہ نو شہرہ میں بھی کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید : عالمی منظر