جنگیں مسائل کا حل نہیں،گلوکارہ شاہدہ منی کی ”پاکستان“سے گفتگو

جنگیں مسائل کا حل نہیں،گلوکارہ شاہدہ منی کی ”پاکستان“سے گفتگو
جنگیں مسائل کا حل نہیں،گلوکارہ شاہدہ منی کی ”پاکستان“سے گفتگو
کیپشن: pic

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے لوگوں کی ترقی اور خوشحالی ہے ، دونوں ممالک کو قریب لانے میں فنکار اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، جنگیں کبھی بھی مسائل کا حل نہیں ۔میلوڈی کوئین پرائڈ آف پرفارمنس گلوکارہ شاہدہ منی نے”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند مفاد پرست دونوں ممالک کے درمیان اچھے اور مستحکم تعلقات نہیں چاہتے حالانکہ پاکستانی اور بھارتی عوام ایک دوسرے کے پاس آنا جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مگر اب حالات یکسر بدل رہے ہیں، دونوں ممالک کے سیاستدانوں اور حکمرانوں کو بھی اندازہ ہوچلا ہے کہ بہتر تعلقات کے ذریعے ہی خوشحالی اور ترقی کی راہ پر چلا جاسکتا ہے۔اس سلسلہ کو مزید پائیدار بنانے کے لئے ثقافتی سطح پر بھی ایسی پالیسی بنائی جائے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی وفود کا تبادلہ ہو۔دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے ملک میں ذاتی حیثیت سے ہی آجارہے ہیں ۔ اگر حکومتی سرپرستی مل جائے تو دونوں ملکوں کی عوام کو اپنے فیورٹ فنکاروں سے ملنے اور ان کی پرفارمنسں دیکھنے کا زیادہ مواقع مل سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -