ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی، افتتاحی تقریب کی بجائے کنسرٹ ہوگا‘عالمی شہرت یافتہ اے آر رحمن کو مدعو کر لیا

ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی، افتتاحی تقریب کی بجائے کنسرٹ ہوگا‘عالمی شہرت یافتہ اے آر ...


ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے رنگارنگ آغاز کا پروگرام تشکیل دیدیا ہے۔ باقاعدہ افتتاحی تقریب کے بجائے کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔ تقریب کے لئے بھارت سے اے آر رحمٰن کو خاص طور پر مدعو کیا جارہا ہے ۔ گذشتہ چار ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں دیگر اسپورٹس ایونٹس کی طرح افتتاح کی روایت نہیں ہے۔ تاہم اس بار میزبان بنگلہ دیش نے باقاعدہ افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔ تیرہ مارچ کو بنگہ بندھو اسٹیڈیم میں ایک شاندار کنسرٹ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں اے آر رحمان، ایکون اور دیگر مقامی فنکار شریک ہوں گے۔ بنگلہ دیشی بورڈ کے ڈائریکٹر محبوب انعام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی کوئی باقاعدہ افتتاحی تقریب تونہیں ہوں گی مگر کنسرٹ منعقد کیا جائے گا۔ جس پر تین ملین ڈالر خرچ ہوگا۔ یہ پروگرام ایونٹ کا لطف دوبالا کردے گا

مزید : کلچر