اوم پوری اور دیویا دتہ نے لاہور میں مصروف دن گذارا

اوم پوری اور دیویا دتہ نے لاہور میں مصروف دن گذارا


لاہور(فلم رپورٹر)بالی ووڈ لیجنڈ اوم پوری اور دیویا دتہ نے گزشتہ روز بہت مصروف گذارا ان فنکاروں نے داتا دربار پر حاضری دینے کے علاوہ تاریخی مقامات کی سیر کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بازاروں میں شاپنگ کی ۔داتا دربار پر حاضری کے بعد اوم پوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس عظیم بزرگ کی درگاہ پر آکر ایک بہت پرانی خواہش پوری ہوئی ہے۔میں یہاں حاضری دینے کے بعد دلی سکون محسوس کررہا ہوں۔میں جب بھی دوبارہ لاہورآؤں گا تو سب سے پہلے یہاں آؤں گا۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ لاہور جیسا کوئی شہر نہیں ہے یہاں کے لوگ زندہ دل اور انتہائی با اخلاق ہیں۔

مزید : کلچر