پی ٹی وی کے جنرل مینیجر میڈیا سہیل بخاری کی ڈائریکٹر میڈیا کے عہدہ پر ترقی

پی ٹی وی کے جنرل مینیجر میڈیا سہیل بخاری کی ڈائریکٹر میڈیا کے عہدہ پر ترقی


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ٹیلی ویژن کارپو ریشن کی انتظامیہ نے جنرل مینیجر میڈیا سہیل بخاری کو انکی بے مثال خدمات کے اعتراف میں انھیں ڈائر یکٹر میڈیا کے عہدے پر ترقی دی ہے ۔ سہیل بخاری اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ایک عرصہ سے بڑے احسن طریقہ سے پوری کر رہے ہیں ۔سہیل بخاری پاکستان بھر کے پبلک ریلیشن میں ایک جانا اور مانا نام ہے۔ انھوں نے اپنے پروفیشنل سکل سے پی ٹی وی کے امیج کو بہتر سے بہترین کرنے میں شبانہ روز محنت کی ہے۔ انکی اس ترقی پر انھیں پی ٹی وی مراکز سے بالخصوص اور باقی ڈیپارٹمنٹس سے بالعموم مبارک باد کی ای میل میلز،فون کالز اور خطوط موصول ہوئے ۔ میری دعا ہے اللہ رب العزت اس عہدے پر وقار کو اپنی رحمت کے قلعوں میں محفوظ رکھے ۔

مزید : کلچر