ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤ ن ،5ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کے خلافکریک ڈاؤ ن ،5ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

لاہور)جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لا ہورکا شہر بھر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کریک ڈا ؤن بھی جاری رہا اور کریک ڈا ؤن کے دوران ضلعی انتظامیہ کے انسدادِ تجاوزات فورس کے سکواڈز نے تندور، برآمدے، تھڑے و شیڈز ، عارضی اور مستقل تجاوزات کو بھی مسمار کر دیا اور مجموعی طور پر 05ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شا لیمار ٹا ؤن،عزیز بھٹی ٹا ؤن اور واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طورپر کارروائی کر تے ہوئے مین جی ٹی روڈ سے تندور،برآمدے،شیڈز، تھڑے وغیرہ مسمار کیے گئے اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیااسی طرح راوی ٹاؤن،داتا گنج بخش ٹا ؤن اور سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کارروائی کر تے ہوئے چوک چو برجی سے شام نگر تک تجاوزات کا خاتمہ کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ اقبال ٹاؤن،نشتر ٹا ؤن اور گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے مشترکہ طور پر کا رروائی کر تے ہوئے مکہ کا لونی اور فردوس مارکیٹ میں فالو اَپ آپریشن کیا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1