رکشہ و ویگن ڈرائیورز ٹریفک پولیس کے بعد ایل ٹی سی کے انسپکٹروں سے پریشان
لاہور (اسد اقبال)صو بائی دارالحکو مت میں ٹر یفک پولیس کے ستائے ہو ئے رکشہ و و یگن ڈرائیورز اب لاہور ٹر انسپورٹ کمپنی کے پو لیس نما انسپکٹروں کے شکنجے میں آ گئے ہیں مزنگ قر طبہ چو ک پر ایل ٹی سی کے نما ئندو ں نے مسا فر گاڑیو ں اور رکشو ں کو کئی کئی گھنٹے روکے رکھا مو قع پر سینئر اخبار نو یسیو ں نے مسا فروں کے ساتھ تاخیر ی حر بے استعما ل کر نے کی وجہ پو چھی تو آ گ بگو لہ ہو گئے اور کہا کہ ہمیں دس گھنٹے تک گاڑی روکنے کا اختیار ہے اور ہما را اپنا قا نو ن ہے اس حوالے سے عوامی رکشہ یو نین کے چیئر مین مجید غور ی نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ایل ٹی سی کے پا س پر ائیو یٹ مسا فر گاڑیو ں کا چالان کرنے کا کو ئی اختیار نہیں عوامی رکشہ یو نین ایل ٹی سی کی جانب سے بلا جواز چا لان کرنے کی بھر پور مز مت کرتی ہے انھو ں نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کو ہراساں کرتے ہوئے 5سو روپے تک کا چلان کر دیا جاتا ہے اس حوالے سے ایل ٹی سی کے ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ کسی کا ناجائز چالان نہیں کیا جاتا اور انفورسمنٹ انسپکٹرو ں کو قوانین توڑنے پرچالان کرنے کا اختیار ہے