مسلم لیگ(ن) ملکی ترقی،خوشحالی اور امن کی ضامن ہے،رانا بابر

مسلم لیگ(ن) ملکی ترقی،خوشحالی اور امن کی ضامن ہے،رانا بابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سپیشل رپورٹر) صوبائی پارلےمانی سےکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسےن نے کہا ہے کہ عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن )کی حکومت دن رات ایک کئے ہوئے ہے حکومت کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں بالآخر عسکریت پسندوں نے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے مسلم لیگ( ن) کی حکومت کی پہلی ترجیح ملک میں امن و امان قائم کرنا، توانائی بحران کا خاتمہ اور معیشت کو اپنے پیروں پر کھڑا کر کے پاکستان کو عالمی برادری میں قابل عزت مقام دلانا ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ مبذول کئے ہوئے ہے
۔
۔
۔
 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سولر انر جی اور کو ئلہ سے بجلی پیدا کر نے کے منصوبوں سے ملک میں بجلی کا بحران ختم کر نے میں مدد ملے گی مسلم لیگ (ن) ملک کی ترقی خوشحالی اور امن کی ضامن ہے ہم ملک کو بانیان پاکستان کے خوابوں کی عملی تعبیر بنائینگے۔