ایل ڈ ی کے 9پلاٹ 10کروڑ سے زائد میں نیلام

ایل ڈ ی کے 9پلاٹ 10کروڑ سے زائد میں نیلام

لاہور(جنرل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام جو ہر ٹا ﺅن اور مصطفی ٹاﺅن میں واقع چھے کمرشل اور جوبلی ٹا ﺅن اورسبزہ زار مےں واقع9 رہائشی پلاٹ مجموعی طور پر10کروڑ43لاکھ19ہزارروپے میں نیلام کر دئیے گئے سب سے زیادہ بولی جوہر ٹاو¿ن سکیم کے بلاک جے ٹو میں واقع80مربع میٹر یا پونے چار مرلے کے کارنر کمرشل پلاٹ نمبر118کے لئے دی گئی اس کی بنیادی قیمت 11 لاکھ روپے فی مرلہ رکھی گئی تھی جبکہ یہ18 لاکھ50ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے مجموعی طور پر70لاکھ81ہزار روپے میں نیلام ہوانیلام عام ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر 239-A نیو مسلم ٹاﺅن نزد ایوبیہ مارکیٹ میں منعقد ہو ا جس کی نگرانی ایل ڈی اے کی آکشن کمیٹی کے ارکان ڈائریکٹر فنانس ظہیر اصغر رانا‘ ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ اکبر نکئی‘عثمان غنی ‘ ندیم عباس بھنگو اور وسیم عباس اورڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ ون عمران رضا عباسی اور دیگر متعلقہ افسران نے کی پلاٹوں کی فی مرلہ بنیادی قیمت کا تخمینہ پاکستان بینک ایسوسی ایشن کے منظور شدہ تخمینہ کاروں سے لگوایا گیا تھا

مزید : میٹروپولیٹن 1