ایل ڈی اے کے 5اہلکارملازمت سے بلا وجہ غیر حاضری پر برطرف

ایل ڈی اے کے 5اہلکارملازمت سے بلا وجہ غیر حاضری پر برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ملازمت سے بلااجازت طویل عرصہ تک غیر حاضری کی بناءپر 5اہلکاروں کو برطرف کر دیا ہے ۔ برطرف ملازمین میں اکرام اللہ ولد چوہدری احمد علی پٹواری ، محمد جاوید چوکیدار ، محمد رمضان ولد اکبر علی پٹواری ، محمد افضل نائب قاصد اور خالد پرویز نائب قاصد شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ اکرام اللہ اور جاوید ایک سال سے زائد عرصہ سے ڈیوٹی سے بلااجازت غیر حاضر تھے اور ان تمام اہلکاروں کو بار بار نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے ۔