جی ادارے ڈینگی آگاہی میں کردار ادا کریں،بشیر مہدی
لاہور(پ ر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے پنجاب حکومت کا انسداد ڈینگی مہم کے تحت مختلف مقامات پر کارروائی کرنا خوش آئند ہے، ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا صرف حکومت کا کام نہیں اس حوالے سے عوام کو بھی اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیے، عوام اور حکومت مل کر اس وبا پر قابو پاسکتے ہیں،۔
۔
۔
۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ صحت کے نجی ادارے بھی لوگوں کو ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ کباڑخانوں اور قبرستانوں کو صاف ستھرا رکھنا بہت ضروری ہے اس کے علاوہ پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور سٹور پانی کو ڈانپ کر رکھنا بہت ضروری ہے۔