کامیاب منصوبوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے،خواجہ احمد حسان

کامیاب منصوبوں سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے،خواجہ احمد حسان

لاہور(وقائع نگار )حکومت پنجاب کی جانب سے کئے گئے مختلف اقدامات سے لاہور جیسے بڑے شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری اور میٹرو بس جیسے کامیاب منصوبوں سے ملک کو ترقی کی نئی منزلوں پر گامزان کیا جا سکتا ہے میٹرو بس سے روزانہ ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد مسافر مستفید ہو رہے ہیں پنجاب حکومت ملک کے دوسرے صوبوں میں بھی ٹرانسپورٹ کے نظام میں بہتری لانے کے لیے اپنے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے یہ بات گزشتہ روز لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے ایوان وزیراعلی 90 شاہراہ قائداعظم لاہور میں سندھ سے آئے ہوئے وفد جن میں وزیرٹرانسپورٹ سندھ میر ممتاز حسین جاکھرانی، سیکرٹری ٹرانسپور ٹ سندھ طحہ احمد فاروقی سے ملاقات کے دوران کہی اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری پنجاب محمد نواز چوہان، سیکرٹری ٹرانسپور ٹ پنجاب شوکت علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل ٹی سی خواجہ حیدر لطیف اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ممتاز حسین جاکھرانی نے اپنے دورے کے دوران لاہور میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام میں جدت اور شہریوں کے لیے شروع کیے گئے ٹرانسپورٹ کے مختلف منصوبہ جات کو سراہا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1