وزیر اعظم نے عمران خان کی سیاسی بصیرت تسلیم کر کے اچھا کام کیا،سرفراز نیازی

وزیر اعظم نے عمران خان کی سیاسی بصیرت تسلیم کر کے اچھا کام کیا،سرفراز نیازی

لاہور(پ ر)تحریک انصاف مدینہ منورہ کے ممتازرہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاسی بصیرت ،پی ٹی آئی کی سیاسی حقیقت اورطاقت تسلیم کرکے وزیراعظم میاں نوازشریف نے دس ماہ میں واحد اچھاکام کیااس مشاورت سے یقیناریاست اورجمہوریت کوفائدہ ہوگاعمران خان کے پاس وزیراعظم میاں نوازشریف کا مشاورت کیلئے آناکافی نہیں وہ قومی مفاہمت اورسیاسی رواداری کیلئے اپنے وزیروں بالخصوص پنجاب کے وزیرقانون راناثناءاللہ کی اخلاقی تربیت کریں عمران خان نے پاکستان ،عوام،امن اورانصاف کی خاطر وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کافیصلہ کیا پیپلزپارٹی شروع دن سے فرینڈلی پوزیشن میں ہے تاہم پی ٹی آئی آئندہ بھی وفاق اورپنجاب میں فعال اپوزیشن کاکرداراداکرے گی اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ تھرمیں سینکڑوںبچوں کی اموات حکمرانوں کے سرپر ہیںتاریخ ان سے حساب ضرورلے گی تھرمیں تقریبا153بچے قحط سالی نہیں حکمرانوں کی نااہلی سے ہلاک ہوئے وزیراعظم میاں نوازشریف سندھ حکومت اورپیپلزپارٹی والے وفاق پرتنقید کرکے اپنے گناہوں کی پردہ پوشی نہیں کرسکتے اِدھرسرکاری گندم کے ذخائرگوداموں میں سڑتے اوراُدھرتھرمیں بھوک سے بلکتے بچے مرتے رہے سندھ کی صوبائی حکومت کی طرح وفاق نے بھی بروقت کوئی اقدام نہیں کیااگرحکمرانوں کاضمیر زندہ ہوتا تووہ بچوں کی نعشوں کے ڈھیرپرکھڑے ہونے کی بجائے استعفیٰ دے دیتے انہوں نے کہا کہ تھرمیں بے رحم بھوک بچوں کونگل رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4