قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت کی تشکیل

قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت کی ...

لاہور(سٹاف رپورٹر)مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت کے امیر علامہ پیر ذوالفقار مصطفی ہاشمی نے کہا ہے کہ دفاع ختم نبوت امت مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے مرزا غلام احمد قادیانی واحد شخص انگریزوں کو ملا جس نے جھوٹا نبی بننے کا اعلان کر دیا اہل سنت کی11ختم نبوت کے اہم ترین مسئلہ پر کام کرنے والی جماعتوں اور تنظیموں نے قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں کو کنڑول کرنے کے لیے ایک اجتماعی فورم ’’ مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت ‘‘ تشکیل دیا ہے جس کے امیر ایک سال کے لیے علامہ پیر ذوالفقارمصطفی ہاشمی ہوں گے مجلس تحفظ تاجدار ختم نبوت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک گیر ’’تاجدارختم نبوت کانفرنس‘‘24مئی بروز ہفتہ بعدازنماز عشاء لاہور میں ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جامعہ نعیمیہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر محافظان ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا محمد اعظم نعیمی ، تحریک فدایان ختم نبوت کے امیر پیر سید واجد علی شاہ گیلانی ،تحریک دعوت حق کے امیر قاری محمد اصغرنورانی ، تحریک تحفظ اسلام وائس چیئرمین سیدافتخار الحسن کاظمی ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹیری محمد اصغر توحیدی،ورلڈ تحفظ ختم نبوت کونسل کے بد یع الزمان بھٹی ایڈووکیٹ ،تحفظ ناموس رسالت محاذکے جنرل سیکرٹیری مولانا محمد علی نقشبندی ،تحریک محبان ختم نبوت کے صدرقاری محمد سعید قادری ،تحریک خدام ختم نبوت کے صدر محمدندیم قادری ، انجمن تحفظ ختم نبوت کے صدر قاری محمد سعید ،تحفظ ختم نبوت یوتھ فورس کے صدرحافظ عبدالجبارموجود تھے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1