سعودی عرب ہیروئن لے جانے کی کوشش پر مقدمہ، خاتون ملزمہ کی ضمانت خارج

سعودی عرب ہیروئن لے جانے کی کوشش پر مقدمہ، خاتون ملزمہ کی ضمانت خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے)نشہ کرنا اپنے جان سے دشمنی جبکہ نشہ فروخت کرنا انسانیت سے دشمنی ہے اور ایسا انسان کسی رعایت کا مستحق نہیں ہو سکتا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شفقت علی نے سعودی عرب ہیروئن لے جانے کی کوشش کرنے کے مقدمہ میں گرفتار خاتون ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کردی استغاثہ کے مطابق انٹی نارکو ٹیکس فورس نے لاہور ایئر پورٹ سے شاہین ایئر لائنز کے ذریعے جدہ جانے والی چالیس سالہ خاتون روبینہ بی بی کو شک گزرنے پر روکا تلاشی کے دوران اس کے جسم سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے جن میں سے 470 گرام ہیروئن برآمد ہوئی اے این ایف نے ملزمہ کو حراست میں لے کر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جیل جانے کے بعدملزمہ کے ورثا ءنے اس کی درخواست ضمانت دائر کی جس کی گزشتہ روز سماعت کرتے ہوئے فاضل جج نے خارج کردی۔