برکی منڈیہ والا، اراضی پر قبضہ کی کوشش پر متاثرین کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

برکی منڈیہ والا، اراضی پر قبضہ کی کوشش پر متاثرین کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور کے علاقہ برکی منڈیہ والا میں اراضی پر مبینہ طور پر قبضہ کی کوشش کرنے پر متاثرین نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ۔ محمد اسلم ، اللہ دتہ ، محمد اشرف وغیرہ کی جانب سے سی ایم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے داد رسی کے لیے درخواست دائر کر دی ہے ۔ درخواست میںمتعلقہ پولیس اہلکاروں ، ایس ایچ او تھانہ برکی اے ایس آئی فاروق ڈوگر ، اے ایس آئی نصیر ، اے ایس آئی زاہد ، محمد حسین ، محمد اشفاق ، شفیق ، محمد جمیل ، رفیع مٹھو سرور کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ درخواست گذار کا مخالف فریق سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے جبکہ وہ اپنے حصہ کی جائیداد لے چکے ہیں ۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے سول کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہے اور درخواست گذار نے اراضی کے حوالے سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے اس کے باوجود مخالف فریق پولیس سے ساز باز ہو کر درخواست گذار کے ملکیت اراضی پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں انہوں نے یہ بھی استدعا کی ہے کہ جب اس حوالے سے متعلقہ تھانہ میں درخواست دی جاتی ہے تو پولیس درخواست گذاروں کو دھمکیاں دیتی ہے اور غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کی کوشش کرتی ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے ۔

برکی اراضی قبضہ

مزید : علاقائی