گوالوں اور دودھ فروش کمپنیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

گوالوں اور دودھ فروش کمپنیوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (نامہ نگار خصوصی)ناقص دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے اور دودھ فروش کمپنیوں اور گوالوں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے۔یہ درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفراﷲکی جانب سے دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دودھ فروش کمپنیاں اور گوالے دودھ کے نام پر شہریوں میں موت تقسیم کر رہے ہیں۔دودھ کے نام پر بیچے جانے والے ڈبوں اور کھلے دودھ میں پاﺅڈر،سرف،سنگھاڑے کا پوڈر اور دیگر کیمیکلز کی ملاوٹ کی جا رہی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ دودھ جیسی نعمت کے نام پر عوام کو گردوں ،پیٹ اور دیگر مہلک بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ناقص دودھ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے اور دودھ فروش کمپنیوں اور گوالوں کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے جائیں۔

دودھ درخواست

مزید : علاقائی