لیاری میں گینگ وار گروپوں کے درمیان تصادم میں جاں بحق افراد سپرد خاک

لیاری میں گینگ وار گروپوں کے درمیان تصادم میں جاں بحق افراد سپرد خاک

 کراچی(آئی این پی ) لیاری میں گینگ وار گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کو سپرد خاک کردیا گیا ہے تاہم اب بھی علاقے میں پولیس اور رینجرز غائب رہی۔کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ روز دو گینگ وار گروپوں کے درمیان مورچہ بند فائرنگ، دستی بموں اور راکٹ حملوں سے جاں بحق 16 افراد کو آہوں اور سسکیوں کے سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر کسی بھی سیاسی جماعت کے رہنما یا پولیس کے حکام موجود نہیں تھے۔چاکیواڑہ،غریب شاہ، جھٹ پٹ مارکیٹ، بغدادی، علی ہوٹل اور اطراف کے دیگر علاقوں میں سوگ کا سماں رہا، کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔ بم دھماکوں میں دو طالبعلوں کی ہلاکت کے سوگ میں علاقے کے تمام اسکول اور کالجز میں بھی تدریسی عمل معطل رہی۔دوسری جانب بابا لاڈلا،سکندرسکو سمیت گینگ وار کے 10 سے زائد ملزمان کے خلاف دستی بم حملوں سےہونے والی ہلاکتوں کامقدمہ کلاکوٹ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں قتل ، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں۔ علاقے میں کشیدگی کے باوجود اب بھی پولیس یا رینجرز اہلکار تعینات نہیں کی گئی

سپرد خاک

مزید : صفحہ اول