ملک میں گیس نہیں ، سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی سسٹم پر تبدیل کر لیا جائے ،شاہدخاقان عباسی

ملک میں گیس نہیں ، سی این جی سٹیشنز کو ایل این جی سسٹم پر تبدیل کر لیا جائے ...

 راولپنڈی ( اے این این )پٹرولیم و قدرتی وسائل کے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آنے والا دور ایل این جی کا ہے ،سی این جی اسٹیشن مالکان پر واضح کر دیا ہے کہ ملک میں گیس نہیں ہے تمام اسٹیشنز کو ایل این جی سسٹم پر تبدیل کر لیا جائے ،حکومت ایل این جی سیکٹر میں تیزی سے کام کر رہی ہے تا حال ایل این جی کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا مگر حکومت کی کوشش ہے کہ یہ پٹرو ل سے30فیصد کم ہی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے گفتگو کے دوران کےا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایران پر عائد پابندیاں گیس منصوبے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں،ترکمانستان افغانستان پاکستان اور انڈیا (TAPI)گیس منصوبے کو میچور ہونے میں 3سے4سال کا عرصہ درکار ہے ،گھریلو صارفین کو در پیش مشکلات سے مکمل طور پر آگا ہ ہیں اور ہنگامی اقدامات اٹھا رہے ہیں ،بائیو گیس کا کلچر ملک میں ڈیولپ نہیں ہو سکا ،ایل این جی کو سستے ایندھن کا ذریعہ بنائیں گے اور چیمبر کی تجویز پر پٹرول پمپ مالکان کے کمےشن میں اضافہ کیا جائے گا ۔

مزید : صفحہ اول