کراچی میں امن پاکستان میں امن کےلئے ضروری ہے،عسکری ماہرین

کراچی میں امن پاکستان میں امن کےلئے ضروری ہے،عسکری ماہرین

لاہور(انوسٹی گیشن سیل) ملک کے عسکری ماہرین نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کےلئے سیاسی قیادت کا اتفاق رائے ضروری ہے اور غیر ملکی ایجنسیوں اور فارن فنڈڈ لوگوں کو شہر سے نکالنا ہو گا،کراچی میں امن پاکستان میں امن کےلئے ضروری ہے۔جنرل (ر)راحت لطیف نے کہاکہ ملک میں امن کو تباہ کرنے کے پیچھے غیر ملکیوں کا ہاتھ ہے جن کو ملک سے نکالنا ہو گا۔کراچی کو طالبان اور دیگر شدت پسند باشندوں سے پاک کرنا چاہیے۔جنرل(ر)جمشید ایاز نے کہ کراچی میں حالات کی خرابی کی بڑی وجہ سیاسی انتشار ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔مجرموں کو عدالتوں میں پیش کرنا چاہیے اور قانون کے مطابق ان کو سزا ملی چاہیے۔کراچی کی بڑی سیاسی جماعتو ں کوملک بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔آپریشن مسائل کا حل نہیںکراچی میں امن پاکستان میں امن کےلئے ضروری ہے۔برگیڈئیر (ر)محمد یوسف نے بتایا کہ کراچی کے حالات گزشتہ 15سالوں سے خراب ہیں جن کو ٹھیک کرنے پر وقت لگے گا۔پولیس اور رینجر کی کاروائیاں جاری ہیں نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔میڈیا کو حکومتی کوتاہیاں اجاگر کرنی چاہیں۔

مزید : صفحہ آخر