نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 24پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 24پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) نیشنل الیکٹرک پاور سپلائی ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 2روپے 24 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی جانب سے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی تھی جس پر نیپرا نے جنوری 2014 کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ سرچارج کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے کی یونٹ اضافے کی منظوری دے۔ بجلی کی قیمت میں حالیہ اضافے کا اطلاق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(کے ای ایس سی)کے علاوہ ملک کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں پر ہوگا جو صارفین سے آئندہ بل میں وصول کیا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول