پنجاب اسمبلی سے ریلوے سٹیڈیم تک ادارہ صراطِ مستقیم کا شان رسول کاررواں

پنجاب اسمبلی سے ریلوے سٹیڈیم تک ادارہ صراطِ مستقیم کا شان رسول کاررواں

 لاہور(سٹاف رپورٹر)ادارہ صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام شان رسول کارواں چلایا گیا ۔کارواں پنجاب اسمبلی سے شرع ہوکر اسٹیشن ،پریس کلب سے ہوتا ہواریلوے اسٹیڈیم جاکر اختتام پزیر ہوا۔کارواں سے لاہور ڈویژن کے امیرسید اصغر علی شاہ اور ادارہ صراط ِمستقیم الغالبون کے سربراہ مولانا محمد فیاض وٹو،مولانا فرمان علی جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج کے دور میں نبی اکرم ﷺ کی شان کا پرچار نہایت ضروری ہے۔دہشت گردی عریانی فحاشی تمام غیر شرعی امور کے منفی اثرات کو زائل کرنے کیلئے 15مارچ کو ہونے والی شان رسول ﷺ کانفرنس ان شاءاللہ اُمت کی بیداری کا سبب بنے گی۔شان رسول ﷺ کانفرنس نظام مصطفےٰ ﷺ کی بالا دستی کیلئے ایک کوشش ہے ادارہ صراطِ مستقیم لوگوں کے عقائد اور اعمال کی اصلاح کیلئے میدان عمل میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی جاندارکوشش کر رہا ہے۔شان رسول ﷺ کانفرنس عقید ہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے جاندار کردار ادا کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت پہ پہرہ دینا ہر مسلمان کا اوّلین فریضہ ہے۔ مغرب کی سازشوں کا جواب دینے کیلئے ہر مسلمان کو تحفظ ناموس رسالت کا سپاہی بننا ہوگا۔مغرب کی گستاخیوں کے مقابلہ میں عاشقان رسول ﷺ کو سیسہ پلائی دیوار بننا ہوگا۔توہین رسالت کی سزا صرف موت ہے عمر قیدکی سزا شریعت کے منافی ہے۔انہوں نے کہاکہ بعض شر پسند عناصر کی طرف سے کانفرنس کی چاکنگ مٹانے اور اشتہارات پھاڑنے اور بینرز اتارنے کی مضموم حرکت کی جارہی ہے۔جس کی ہم شدیدالفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے حق کو دبایانہیں جاسکتا۔شان رسول ﷺ کانفرنس میں لاکھوں لوگ شرکت کرکے اپنے آقاﷺ سے وفا کا حلف اُٹھائیں گے۔اس موقع پر مولانا محمد صدیق مصحفی،مولانا محمدحنیف جلالی،مولانا محمد فیاض قادری ، مولانا مرتضیٰ علی ہاشمی، مولانا یونس قادری جلالی ودیگر بھی موجود تھے۔

مزید : صفحہ آخر