لاہور ہائیکورٹ کا لائسنس کیلئے ٹریننگ اور ٹیسٹ سے استثنیٰ بابت استفسار

لاہور ہائیکورٹ کا لائسنس کیلئے ٹریننگ اور ٹیسٹ سے استثنیٰ بابت استفسار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ایل ایل بی آنرز کرنے والے طلباءکو بار کے لائسنس میں ٹریننگ اور ٹیسٹ سے استثنیٰ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب اور پاکستان بار کونسل سے جواب طلب کر لیا، جسٹس محمد خالد محمود خان نے نجی تعلیمی ادارے سے بی اے ایل ایل بی کرنے والے طالب علم کی درخواست پر سماعت شروع کی تو ایڈووکیٹ شیراز ذکاءنے عدالت کو بتایا کہ پنجاب بار اور پاکستان بار کے لائسنس کے حصول کیلئے متوسط طبقے کے تعلیمی اداروں سے پڑھے لکھے طلباءسے ٹیسٹ لیا جاتا ہے جبکہ ٹریننگ کی شرط بھی عائد ہے جبکہ اس کے برعکس لگثرری کالجز سے ایل ایل بی آنرز کرنے والے طلباءکو ٹریننگ اور ٹیسٹ سے استثنیٰ دیا گیا ہے جو قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباءکے ساتھ امتیازی سلوک ہے، ایڈووکیٹ شیراز ذکا نے عدالت سے استدعا کی کہ ایل ایل بی آنرز کرنے والے طلباءکو دیا گیا استثنیٰ ختم کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں، عدالت نے دلائل سننے کے بعد پنجاب بار اور پاکستان بار کونسل سے2ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔

مزید :

صفحہ آخر -