شہروں کی ترقی کے ترمیمی بل 2014ءسمیت 3بلوں کی منظوری

شہروں کی ترقی کے ترمیمی بل 2014ءسمیت 3بلوں کی منظوری

لاہور ( سپیشل رپورٹر )پنجاب اسمبلی نے شہروں کی ترقی کے ترمیمی بل 2014ءسمیت 3بلوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ محمد نوازشریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے بل سمیت 4بل ایوان میں پیش کئے جانے کے بعد متعلقہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے گئے ۔ گزشتہ رو ز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شہروں کی ترقی کے متعلق ترمیمی بل 2014ء‘ لاہور گریژن یونیورسٹی بل 2014ءاور ادائیگی اجرت پنجاب 2013ءکے ترمیمی بل کی منظوری دیدی گئی جبکہ میاں محمد نوازشریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی بل2014ء‘ صنعتی تعلقات پنجاب ترمیمی بل 2014ء‘مینٹل ہیلتھ پنجاب 2014ءاور تولیدی ، دوران حمل، نومولود، بچگان صحت اتھارٹی پنجاب 2014ءکابل ایوان میں پیش کیا گیا جنہیں بحث کےلئے متعلقہ کمیٹیوں کو بھجوا دیا گیاہے ۔

مزید : صفحہ آخر