کراچی: گارڈن سے تشدد زدہ لاش بر آمد ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: گارڈن سے تشدد زدہ لاش بر آمد ،فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
KARACHI
کیپشن: DEAD BODY

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں میں دو افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق گارڈن لیاری ایکسپریس وے کے قریب ایک تشدد زدہ شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق مقتول کو اغواءکرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ اُدھر لانڈھی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے ۔دوسر ی جانب الآصف سکوائر پر فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا ہے۔

مزید :

کراچی -