زمین کے اندر پانی کے بڑے ذخائر کی موجودگی کے شواہد

زمین کے اندر پانی کے بڑے ذخائر کی موجودگی کے شواہد
زمین کے اندر پانی کے بڑے ذخائر کی موجودگی کے شواہد

  


ٹورنٹو (مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے رنگ وڈائٹ نامی ایک ایسا معدہ دریافت کیا ہے جس کے وزن کا 1.5 فیصد حصہ پانی ہے۔ اس سے قبل اس معدے کے نشانات چند شہاب ثاقب میں ملے تھے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ زمین پر اس کی موجودگی کا ثبوت ملا ہے۔ یہ حادثاتی طور پر 2008ءمیں برازیل میں اس وقت دریافت ہوا تھا جب سائنسدان دیگر معدنیات کی تلاش میں کھدائی کررہے تھے۔ ماہرین کے مطابق یہ زمین میں لاوے کے ذریعے سطح کے قریب آگیا تھا تاہم یہ دریافت اس لئے بہت اہم ہے کہ اس سے معلوم ہوتا زمین کے اندر پانی کا ایک بہت بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ذخیرہ زمین کی سطح سے 400-660 کلو میٹر نیچے موجود ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ سائنس کی حالیہ تاریخ کی اہم ترین دریافت ہے اور اگر ان کے اندازے درست ہیں تو یہ دنیا کے مستقبل کا یقین کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید : ماحولیات