عمراکمل نے آفریدی کے عشائیہ میں ویٹر کو گلدستہ دے مارا

عمراکمل نے آفریدی کے عشائیہ میں ویٹر کو گلدستہ دے مارا
عمراکمل نے آفریدی کے عشائیہ میں ویٹر کو گلدستہ دے مارا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہدآفریدی فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام فنڈریزنگ تقریب میں بلے بار عمراکمل نے ویٹرکو گلدستہ دے مارا۔اخباری رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کے ریسٹورنٹ میں ہونے والے اس ڈنر میں قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے لئے عطیات کا بھی اعلان کیا گیا۔ ہوٹل انتظامیہ نے ہر کھلاڑی کو ہوٹل میں داخل ہوتے ہی گلدستہ پیش کیا مگر جب ایک ملازم نے عمر اکمل کو پھول پیش کئے تو عمر اکمل نے غصے میں گلدستہ واپس اس کے منہ پر دے مارا۔ تقریب میں موجود افراد کو حیرانگی کا سامنا کرنا پڑا مگر عمل اکمل کے غصے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔یادرہے کہ اس سے قبل ٹریفک وارڈن سے جھگڑے پر عمراکمل کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیاگیاتھا اور معافی نامہ کے بعد آج ہی عدالت نے مقدمہ خارج کیا۔

مزید : کھیل /اہم خبریں