بھارت میں مردہ ”گرو‘‘ فریج میں لگا دیا گیا، مراقبے میں ہیں : پیروکار

بھارت میں مردہ ”گرو‘‘ فریج میں لگا دیا گیا، مراقبے میں ہیں : پیروکار
Indian

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)روشن خیال بھارت میں اس وقت جہالت کی انتہاہوگئی جبکہ گروکے پیروکارونے اُن کی ہلاکت کے باوجود رہنماءکیلئے لوٹنے کے انتظارمیں فریج میں لگادیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں گذشتہ ہفتوں مردہ قراردیئے گئے گروکو اُن کے پیروکاروں نے چھ ہفتوں سے فریزر میں لگایاہواہے اور اُن کادعویٰ ہے کہ گروجی گہرے مراقبے میں ہیں اور وہ ان کی رہنمائی کیلئے واپس لوٹیں گے۔ ماہرین نے 29 جنوری کو آشوتوش مہاراج کو طبی طور پر مردہ قرار دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی