قائم علی شاہ نے مخدوم کے ’گوڈے ‘ پکڑ لئے

قائم علی شاہ نے مخدوم کے ’گوڈے ‘ پکڑ لئے
قائم علی شاہ نے مخدوم کے ’گوڈے ‘ پکڑ لئے

  


کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کے وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ سیاسی اختلافات کی وضاحت پیش کرنے کیلئے مخدوم امین فہیم کے رہائش گاہ مخدوم ہاﺅس پہنچ گئے جہاں مخدوم امین فہیم نے ان کا سندھی روایات کے مطابق ان کا استقبال کیا جبکہ قائم علی شاہ نے مخدوم امین فہیم کوگلدستہ پیش کیا ۔ اس موقع پر سید قائم علی شاہ نے مخدوم آمین فہیم کے شکوے دور کرنے کیلئے وضاحت پیش کی اور کہا کہ آپ ہمارے بڑے ہیں، آپ سے ہمارے کوئی اختلافات نہیں ۔یاد رہے کہ تھر میں قحط اور ہلاکتوں کے بعد پیپلز پارٹی کے ان دونوں رہنماﺅں کے اختلافات سامنے آئے تھے اور مخدوم امین فہیم نے کہا تھا کہ مین قائم علی شاہ کو نہیں بلکہ قائم علی شاہ میرے سامنے جواب دہ ہیں ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس